27 اکتوبر 2010 - 20:30

فرانس میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں فرانسیسی عوام نے صدر نکولس سرکوزی کو گزشتہ پانچ دہائیوں کا بدترین اور غیرمقبول ترین صدر قرار دیا ہے۔

سروے کے مطابق گذشتہ ماہ سے فرانس میں جاری یونینز کی ہڑتال کے باعث سرکوزی کے مقبولیت مزید 3 فیصد کم ہوکر 29 فیصد رہ گئی ہے۔ سرکوزی کی مقبولیت فرانس کے سابق صدر جنرل چارلس ڈیگال سے بھی کم ہے جنہوں نے 1958ء میں فرانس کو نیا آئین دیا۔سروے سے حاصل نتائج کے مطابق 57 فیصد فرانسیسی عوام نے یونین اور طلبا کے ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ 68 فیصد نے سرکوزی کی معاشی پالیسی کو بدترین قرار دیا ہے۔ٹیلی فون پر ہونے والے اس سروے کے مطابق ملک کی 71 فیصد آبادی صدر کی عام پالیسیوں سے خوش نہیں ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے 73 فیصد ملازمیں اور 79 فیصد سرکاری ملازمیں نکولس سرکوزی کی حکومت کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔سرکوزی کی غلط پالیسیوں اور غیر اخلاقی حرکتوں سے فرانسیسی عوام تنگ آچکے ہیں۔

.......

/110

- آشوب زدہ فرانس سے بن لادن کی ہمدردی